شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سید محمود الحسن جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 11 مارچ 2024ء

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (11 مارچ 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی ناظم حلقات درود و فکرسید محمود الحسن جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ کریم سید محمود الحسن جعفری سمیت جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سید مشرف شاہ، علامہ لطیف مدنی، نور اللہ صدیقی،علامہ رانا محمد ادریس، قاری ریاست علی چدھڑ، غلام فرید عاجز، علی رضا سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی سید محمود الحسن شاہ جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنامرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر گوجرانوالا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمدرفیق نجم، طاہر فریدی، سرفراز خان، طیب ضیا سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی وضلعی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top