منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 60 شہروں میں دروس عرفان القرآن کا آغاز

مورخہ: 11 مارچ 2024ء

جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں نماز تراویح 8:15، جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں 8 بجے ادا کی جائے گی

Duroos Irfan ul Quran 2024

لاہور (11 مارچ 2024) تحریک منہاج القرآن نظامت دعوت کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں لاہور سمیت ملک کے 60 سے زائد شہروں میں دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن علما کونسل کے سکالرزسینکڑوں مقامات پر نماز فجر کے بعد دوروس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔قلوب و اذہان کو منور کرنے والے دوروس قرآن میں مرد خواتین بچے بوڑھے بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں سینکڑوں مقامات پرتحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت، منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز، عقیدہ ختم نبوت، ہم،ہمارا دین اور ہماری ذمہ داریاں، غصہ ڈپریشن اور اس کا علاج، رمضان اور عقیدہ آخرت، اسلام میں عورت کا مقام، عظمت قرآن، کامیابی کے بنیادی تقاضے، رمضان اور قرآن سمیت دیگر اہم موضوعات پر نماز فجر کے بعد درس قرآن دے رہے ہیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارروال، شکر گڑھ، حاصل پور، میاں چنوں، لودھراں، لالہ موسیٰ، پنڈی، اسلام آباد، پشاور، ڈیرہ غازی خان، ایبٹ آباد، ملتان، بھکر، فیصل آباد، حیدر آباد، کراچی، مظفر آباد، میانوالی اور گلگت بلتستان کے اہم شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، علامہ فیاض بشیر قادری، صاحبزادہ علامہ ظہیر نقشبندی، رانا نفیس حسین قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ محمد مہتاب اظہر، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ سرفراز احمد قادری، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ غلام شبیر جامی، علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، علامہ سلیمان اعظم علامہ ثنا اللہ ربانی، علامہ محمد لطیف مدنی سمیت دیگر سکالرز دروس عرفان القرآن میں خطابات کر رہے ہیں۔

لاہور میں ماڈل ٹاؤن، مغل پورہ، سمن آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، ٹاؤن شپ، چونگی امر سدھو، سبزہ زار، داروغہ والا، شادباغ، جلوموڑ، سنت نگر، شاہدرہ، رائیونڈ و دیگر مقامات پر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز درس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔ 2 رمضان المبارک کو علامہ سلیمان اعظم ”آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟“

علامہ جمیل احمد زاہد قادری”اسلام میں عورت کا مقام اور کردار، ڈاکٹر علامہ ارشد محمود مصطفوی”غصہ ڈپریشن اور اسکا علاج، ڈاکٹر علامہ غلام شبیر جامی”عقیدہ ختم نبوت“ علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمود مسعود قادری”ہم ہمارا دین اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوعات پر درس قرآن دیں گے۔

دریں اثنا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز تراویح 8:15 پر قاری خالد حمید کاظمی الازہری اور قاری عبد الصمد ستار جبکہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں 8 بجے قاری عبدالخالق و قاری انعام اللہ نعیمی پڑھائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top