انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا متروکہ وقف املاک بورڈ میں شرائنز کمیٹی کے سربراہ مقرر

مورخہ: 15 مارچ 2024ء

Sohail Ahamd Raza

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج یونیورسٹی لاہور و منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کو متروکہ وقف املاک بورڈ (Evacuee Trust Properties Board) کے ذیلی شعبہ شرائنز کمیٹی (Shrines Committee) کا سربراہ بنا دیا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے 351ویں اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران نے سہیل احمد رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری تفویض کی گئی۔ سہیل احمد رضا وزارت مذہبی امور و بین المذاہب رواداری حکومت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر بھی ہیں۔

اس کمیٹی کی ذمہ داری پاکستان میں موجود مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں گرجا گھروں، کنیساؤں، مندروں اور گوردواروں کی تزئین و آرائش، مرمت، تحفظ اور دیکھ بھال کرنا ہے۔ کمیٹی میں سہیل احمد رضا سمیت پاکستان ہندو مندر مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شری کرشن شرما، پاکستان ہندو کونسل کے سینئر ممبر ڈاکٹر ہری لال بھاگیا، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سینئر ممبر سردار بھگت سنگھ، گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے سردار کرپا سنگھ، پاکستان سکھ کمیونٹی کے سینئر ممبر سردار پرتاب سنگھ اور پیر آف مانکی نوشہرہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ طیب امین ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اس کامیابی پر سہیل احمد رضا کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سہیل احمد رضا مزید فعال کردار ادا کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top