شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سردار شاکر مزاری کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 25 مارچ 2024ء

تدفین بستی و ڈیرہ محمد شریف رحیم یارخان میں ہوئی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Dr-Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed grief over the death of Sardar Shakir Mazari's elder brother

لاہور (25 مارچ 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری کے بڑے بھائی سردار لطف علی خان مزاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سردار شاکر خان مزاری سمیت جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار لطف علی خان مزاری (مرحوم) کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ بستی وڈیرہ محمد شریف خان اقبال آباد (رحیم یار خان انٹرچینچ) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top