منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹول
درجنوں مستحق خاندانوں کیلئے 10ہزار کی مفت خریداری کا پیکج
منہاج ویلفیئر نے خوشیاں بانٹیں، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و گفتگو
عید فیملی فیسٹیول 27 مارچ تک جاری رہے گا، منتظمین کومبارکباد
لاہور (25 مارچ 2024) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی پی 153 لاہور میں 5روزہ عید فیملی فیسٹول کا آغاز ہو گیا۔ عید فیملی فیسٹول میں کم آمدنی والے خاندانوں کو 10ہزار روپے خریداری کیلئے خصوصی کوپن جاری کیا گیا۔عید فیملی فیسٹول میں کپڑے، جوتے، راشن، جیولری اور تحائف کے سٹال لگائے گئے۔ عید فیملی فیسٹول کا افتتاح چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے اس منفرد فیملی فیسٹول کے انعقاد پر منہاج ویلفیئر کے منتظمین کو مبارکباد دی۔
انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور گرانی کے اس دور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کم آمدنی والے خاندانوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر گرانقدر دینی خدمت انجام دی ہے، مخلوق خدا سے محبت کرنے والوں سے اللہ بھی حبت کرتا ہے۔ مخیر حضرات اور ویلفیئر آرگنائزیشنز عید کے موقع پر مستحقین میں خوشیاں تقسیم کریں۔ عید فیملی فیسٹول میں شریک خواتین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کیلئے والہانہ کلمات تحسین ادا کئے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے عید کی خریداری کیلئے ہماری بھر پور مدد کی۔ اللہ رب العزت انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگایا گیا یہ عید فیملی فیسٹیول 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ سینکڑوں مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان، اشتیاق حنیف مغل، سدررہ کرامت، اُم حبیبہ اسمٰعیل، کیپٹن (ر) عبدالمجید، حاجی خالد محمود، حاجی احمد صادق، محمد قاسم سرور، شہزاد روشن گیلانی، وسیم الیاس، علی سلطان، محمد شہزاد، احسن شہباز ہاشمی، عابد حسین قادری، سلیم گیلانی، قمر الزمان سمیت مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ