غزوہ بدر سے حق و صداقت کی فتح ہوئی: شیخ الالسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 28 مارچ 2024ء

دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں ہے

Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور(28 مارچ 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر سے حق و صداقت کی فتح ہوئی۔ غزوہ بدر کا پیغام ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں ہے۔ جنگی سازو سامان پر بھروسہ کرنے والے کفار کے تکبر کو اہل تقویٰ نے نیست و نابود کر دیا۔ آج بھی اگر امت اپنے وقار اور رُعب و دبدبہ کا احیا چاہتی ہے تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے۔

شیخ الاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی قیادت میں مختصر لشکر اسلام نے اطاعت امیر کا حق ادا کر دیا اور اللہ نے بھی کامیابی و کامرانی سے نوازا۔ آج بھی کامیابی کا پیمانہ اطاعت مصطفی ﷺ میں ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یوم بدر کو ”یوم فرقان“ یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنیوالے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے۔غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، اس دن حق کو واضح اور دو ٹوک فتح حاصل ہوئی،اس دن کفر کے مقدر میں ذلت آمیز شکست لکھ دی گئی۔ مشرکین کا تکبر و غرور خاک میں مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر پوری انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نقطہ آغاز تھا۔ غزوہ بدر کی تاریخی اہمیت مسلمہ ہے۔غزوہ بدر اللہ تعالیٰ پر توکل کا درس دیتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top