منہاج القرآن کی تنظیمات کو کتاب میلے منعقد کرنے کی ہدایت

مورخہ: 28 مارچ 2024ء

مستند علمی مواد کے حصول کے لیے کتاب کی اہمیت مسلمہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

CEC Ijlas MQI

لاہور (28 مارچ 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمات کتب بینی کے کلچر کے احیاء کے لیے کتاب میلے منعقد کریں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مستند علم تک رسائی کے لیے کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہونے والے تحقیقی مواد پر آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ علوم و فنون کی ماخذ کتب کو زیر مطالعہ رکھا جائے اس ضمن میں کتاب میلے اہم ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کی اہمیت آج پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں منہاج القرآن کے ذیلی تعلیمی اداروں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش گئیں، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا فروغ علم اور شرح خواندگی میں اضافہ کے حوالے سے اہم کردار ہے۔

اجلاس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، منہاج ویمن کالج کے پرنسپل آفتاب احمدخان، آغوش آرفن کئیر ہوم کے ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر شعیب طاہر، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر)عمر حیات، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، فہم دین پراجیکٹ کے کوآرڈی نیٹر میاں عبدالقادر نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس میں نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، علامہ میر آصف اکبر، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، حفیظ اللہ جاوید، میاں عبدالقادر، عارف چودھری، سعید رضا بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، سردار عمر دراز، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، رانا وحید شہزاد، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، رافعہ عروج ملک سمیت دیگر راہ نماؤں نے شرکت کی۔

CEC Ijlas MQI

CEC Ijlas MQI

CEC Ijlas MQI

CEC Ijlas MQI

CEC Ijlas MQI

CEC Ijlas MQI

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top