منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعتکاف گاہ میں لوگوں کی آمد اور رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

مورخہ: 31 مارچ 2024ء

ملک کے طول و ارض اور دنیا بھر سے ہزاروں فرزندانِ توحید آج معتکف ہوں گے

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

شہرِ اعتکاف 2024ء میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ "خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟" کے موضوع پر 21ویں شبِ رمضان المبارک سے پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 12 بجے خطاب فرمائیں گے۔

گمراہ کُن فتنۂ اِلحاد (atheism)، لامذہبیت (agnosticism) اوردہریّت پر مبنی نظریات سے اُبھرنے والے سوالات کا تسلی بخش جواب، دین گُریز رُجحانات کی علمی و عقلی تردید، اور فلسفۂ توحید کے شرح و بسط کے ساتھ ایمان اَفروز، فکر انگیز اور پُر مغز خطابات کی سیریز

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری شہرِ اعتکاف میں ’’اِصلاحِ اَحوال اور آدابِ زندگی‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شہرِ اعتکاف میں فکری و تربیتی اور اِصلاحی خطابات کی سیریز بعنوان ’’تاریخِ تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء‘‘ کے موضوع پر ہوگی۔

جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری شہرِ اعتکاف میں ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top