شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید گفٹ
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے ورثا سے ملاقات کی
انصاف کیلئے جدوجہد جاری ہے جاری رہے گی: خرم نواز گنڈاپور نے تحائف تقسیم کئے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء کے اعزاز میں گزشتہ روز منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہدا کے بچوں اور لواحقین کو عید کے تحائف دیے گئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے شہداء کی فیملیز سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے جذبہ ایثار اور استقامت کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے شیخ الاسلام نے اپنے شہید کارکنان کے ورثا اور ان کے بچوں کے سر پر ہمیشہ دست شفقت رکھا اور انھیں اکیلا نہیں چھوڑا، ان شا اللہ تعالیٰ ایثار و وفا کا یہ تعلق اور مصطفوی نسبت ہمیشہ قائم رہے گی۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی اور سیکرٹری کوارڈینیشن طیب ضیاء نے شہداء کی فیملیز میں شیخ الاسلام کی طرف سے بھجوائے گئے تحائف اور عیدی تقسیم کی، خرم نواز گنڈا پور نے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، خرم نواز گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا مگر ہم حصول انصاف کے لیے قانونی چارہ جوئی جاری رکھے ہوئے ہیں، انصاف کا قلم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر شہدا کے ورثا سے رابط رکھنا اور ان کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک رہنا ہمارے اختیار میں ہے اور ہم یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں اور جب تک دم میں دم ہے دیتے رہیں گے۔
تبصرہ