شہراعتکاف 2024: عالمی روحانی اجتماع سے جسٹس (ر) نذیر احمد غازی کا خطاب

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ر نذیر احمد غازی نے کہا کہ نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے جا رہے تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ کریڈت جاتا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت کی اور ان سے بد اخلاقی کو دور کر کے انہیں حسنِ اِخلاق کا سبق دیا۔ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہر القادری کی کاوشوں سے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرائے گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اللہ کے چنیدہ بندوں میں سے ہیں۔ لوگو! آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دیکھ لو، کل آپ وہ لوگ ہوں گے جو فخر سے کہیں گے کہ ہم نے طاہر القادری کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی زندگی پڑھنے اور پڑھانے میں گزاری لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس فیلڈ میں انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات کی اس دور میں اسلام کو ضرورت ہے اور پوری دنیا میں اسلام کا سب سے بڑا وکیل ڈاکٹر طاہر القادری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھڑے ہوکر ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی و دینی خدمات کو سلام پیش کریں۔

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

Annual Spirtual Gathering Itikaf City Lahore 2024

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top