منہاج ویمن لیگ وائس کا ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر

عیدی تقسیم کی گئی، فضہ حسین قادری، ڈاکٹر شگفتہ ناز، منیبہ خاور، ڈاکٹر نبیحہ کی شرکت
ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ایک اچھی مثال ہے، خواتین راہنما

WOICE holds Iftar dinner

لاہور (8 اپریل 2024) منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ ”وائس“ کے زیراہتمام ہوم بیسڈ ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی فضہ حسین قادری تھیں۔ تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز، منیبہ خاور شہزاد، ڈاکٹر صوفیہ رحمن، خدیجہ نثار بٹ، ڈاکٹر نبیحہ علی خان، مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، ثناء وحید، ڈاکٹر شازیہ بٹ، ڈاکٹر جویریہ حسن، رافعہ عروج ملک، لبنیٰ مشتاق، رخسانہ فیض، مریم اقبال نے شرکت کی۔

فضہ حسین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین بہت عظیم ہیں جو اپنے امور خانہ داری کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہوتی ہیں اور اپنے خاندان اور اپنے بچوں کی نگہداشت کے لئے محنت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے متمول افراد ایسی جفاکش اور پرعزم خواتین کی داد رسی کریں اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے۔

ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ایک خوش کن روایت ہے۔ نامی گرامی افراد اور خواتین کے اعزاز میں تو مہینہ بھر افطار ڈنر کا اہتمام ہوتا رہتا ہے مگر ایسی محنت کش اور پرعزم خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر منعقد کر کے منہاج القرآن ویمن لیگ نے ایک خوبصورت روایت قائم کی ہے۔

منیبہ خاور شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کی معاشی بحالی کے لئے شاندار دینی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے خواتین کے لئے روزگار کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

مہمان خواتین نے خواتین کے شہر اعتکاف کا دورہ بھی کیا اور حسن انتظام پر ادارہ کو مبارکباد دی۔

WOICE holds Iftar dinner

WOICE holds Iftar dinner

WOICE holds Iftar dinner

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top