ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری نے نماز عید جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی

Namaz e Eid Jamia Shaykh ul Islam 2024

لاہور(12اپریل 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین اور قادری شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے عید کی نماز جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی اور نمازیوں اور اہل محلہ سے عید ملے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نے بھی نماز عید جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔

دعائے خیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کروائی۔ انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ رب العزت اُمت کو اتحاد و یکجہتی کی لڑئی میں پروئے اور فلسطین سمیت جہاں جہاں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں اللہ رب العزت اُن کی اپنے غیب کے خزانوں سے مدد فرمائے اور ان کی تکالیف کو کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت پاکستان اور اس کے عوام کی بھی حفاظت فرمائے اور پاکستان اس وقت جن مشکلات سے دو چار ہے اللہ رب العزت ان مسائل کے حل کے لئے مدد فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top