سائنسی انکشافات قرآن کے اعلانات کی توثیق ہیں: خرم نواز گنڈاپور

نوجوانوں کے ایمان کی حفاظت ملک و مکتب کی ابحاث سے بالاتر چیلنج ہے
ہر شخص شیخ الاسلام کے قرآن اور سائنس کے موضوع پر خطابات کی سیریز سنے

Khurram Nawaz Gandapur

لاہور(12اپریل 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لیوا ہر شخص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآن اور سائنس کے موضوع پر شہر اعتکاف میں ہونے والے خطابات کی سیریز ضرور سنے۔ ان تحقیقی اور مدلل خطابات کے ذریعے نوجوانوں کو مذہب اور خدا سے بیزارکرنے والے منفی پراپیگنڈا کو جڑ سے کاٹ دیا گیا اور ملحدانہ سوچ کی بیخ کنی کر دی گئی ہے۔ امت کے نوجوانوں کے ایمان کی حفاظت مسلک و مکتب کی ابحاث سے بالاتر چیلنج ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے داعیان دین کو اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے ایک نیا موضوع، دائرہ تحقیقی اور خطابات کا ایک نیا ٹرینڈ دیا ہے۔ علمائے کرام، آئمہ مساجد و خطباء حضرات فروعی بحثوں کی بجائے قرآن مجید کے سائنسی انکشافات کو موضوع بحث بنائیں۔ قرآن ہمارا ایمان بھی ہے اور ہمارا فخر بھی ہے۔ علمائے کرام نئی نسل کے قلوب و اذہان کو دین کی طرف مائل کرنے کے لئے ان کے میلانات اور استعداد کے مطابق مکالمہ اور مطالعہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ اسلام اور جدید سائنس ایک دوسرے کی ضد ہیں اور یہ کہ مذہب ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہے۔ یہ باطل سوچ ان خطابات کی سماعت سے ختم ہو جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں جو خطابات کیے علمائے کرام سے استدعا ہے کہ وہ انہیں ایک بار ضرور سنیں، ان خطابات سے ثابت ہوتا ہے اسلام ہی جدید دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ شیخ الاسلام نے انتہائی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ سائنسی دلائل کے انبار لگا کر ثابت کیا کہ اللہ ایک ہے اور باری تعالیٰ کا وجود برحق ہے اور وہی اس کائنات کو تخلیق کرنے والا اور اسے چلانے والا ہے اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے سچے نبی اور سچی خبریں دینے والے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top