منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

ہزاروں مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فرہم کی گئیں
دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے: کیپٹن(ر) عبدالمجید

Free Medical camp under MWF

لاہور(13 اپریل 2024) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں محافظ ٹاؤن کینال روڈ، چونگی امر سدھو شوکت ٹاؤن، شیر شاہ روڈ باغبانپورہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تجربہ کار ماہر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف نے علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کیں۔

فری میڈیکل کیمپس کے دوران ہزاروں مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات، ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی دی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں مرد و خواتین کی اوپی ڈی، ای سی جی، لیب ٹیسٹ، پتھالوجیکل لیبارٹری، ڈسپنسری کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

ایک روزہ میڈیکل فری کیمپس کا افتتاح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے کوآرڈینیٹر کیپٹن( ر) عبدالمجید نے کیا۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، میاں ممتاز حسین، ممتاز کھچی، اصغر ساجد، اقبال باجوہ، محمد قاسم، ریحان چودھری سمیت دیگر راہ نما بھی موجود تھے۔

کیپٹن(ر) عبدالمجید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کا سفر جاری و ساری ہے۔ دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ اللہ کریم بھی ضرورت مندوں کی مدد کے عمل کو پسند کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ضرورت مند انسانوں سے محبت اور ہمدردی کریں۔ ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دیں تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپس میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو ضرورت مند افراد کے دکھ سمیٹنے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کے لئے سرگرم ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top