شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ عین الحق بغدادی، نور اللہ صدیقی، محمد اورنگزیب خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں انہیں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔

علامہ عین الحق بغدادی نے نظام المدارس پاکستان کے نصاب کی تیاری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی سرپرستی تدریسی سرگرمیوں، الحاق پالیسی، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام، شعبہ نصابات، جدید امتحانی نظام اور اس کی آن لائن مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے نظام المدارس پاکستان کے فول پروف امتحانی نظام اور مختصر وقت میں نئے نصاب کی تیاری و تنفیذ کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ فروغ امن اور اعتدال و رواداری کی مصطفوی تعلیمات کو عام کرنے اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل میں نظام المدارس پاکستان کا تعلیمی و تربیتی کردار سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کو تعلیم و تربیت کے قومی دھارے میں لانے سے ہی اصلاح معاشرہ اور ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل ہونگے۔

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

Shaykh Hammad Mustafa Visits Nizam ul Madaris

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top