المواخات کیلئے پاکستان کی پہلی اسلامک مائیکرو فنانس کا اعزاز

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
عزت نفس کے تحفظ کے ساتھ غربت میں کمی واحد ہدف ہے: ڈاکٹر حسین قادری

Al-Mawakhat-Microfinance

لاہور (20 اپریل 2024) ”المواخات“ کو پاکستان کی پہلی اسلامی مائیکرو فنانس کمپنی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی طرف سے باضابطہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

المواخات اسلامک مائیکرو فنانس کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں لگ بھگ دو درجن مائیکرو فنانس کمپنیاں کام کررہی ہیں، ان میں المواخات پہلی مائیکرو فنانس ہے جسے حکومت پاکستان کی طرف سے اسلامک مائیکروفنانس کا سٹیٹس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ المواخات بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے۔ عزت نفس کے تحفظ کے ساتھ غربت میں کمی واحد ہدف ہے۔

المواخات اسلامک مائیکرو فنانس کمپنی سستے اور آسان قرضے فراہم کررہی ہے جن میں ہنر مند افراد کو پروڈکٹ بیسڈ قرضہ جات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم اورفنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کر کے ملک سے غربت و بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی اعتبار سے اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزرررہا ہے۔اسلامی جذبہ مواخات کے تحت غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top