شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 29 اپریل 2024ء کو صحیح البخاری اور صحیح مسلم کا خصوصی درس دیں گے

حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ 29 اپریل 2024ء بروز پیر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:00 بجے صحیح البخاری اور صحیح مسلم کا خصوصی درس دیں گے اور نظام المدارس پاکستان و مدارسِ دینیہ کے نئے تدریسی سال کا اِفتتاح فرمائیں گے۔

آغازِ اَسباق کے اِن عظیم الشان اِفتتاحی دروس میں شیوخ الحدیث، علماء کرام و مدرسین اور ہزار ہا منتہی طلباء و طالبات بذریعہ زوم لنک شرکت کریں گے۔

دروس البخاری و مسلم کی اِس خصوصی علمی و فکری اور فنی نشست کا اہتمام نظام المدارس پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ صحیحین کے ان عدیم المثال ایک روزہ لائیو دروس میں شرکت کی سعادت حاصل کریں اور قلوب و اَذہان کو علم کے نور سے منوّر کریں۔

Dars e Bukhari 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top