انسان کے اچھے یا برے ہونے کا اصل پیمانہ اخلاق ہے: انجینئر محمد رفیق نجم

علم و تحقیق سے محبت کرنے والے بنیں یہی کامیابی اور فلاح کا راستہ ہے
بامقصد علم کے مواقع فراہم کرنا انسانیت کی بڑی خدمت ہے
منہاج القرآن ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کر رہی ہے
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشنزو عید ملن پارٹی سے خطاب

Eid Miln Party and workers Convention 2024

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن تجدید دین، احیائے اسلام، ترویج و اشاعت اسلام کی عالمی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و سنت کے عین مطابق کارکنان کی تربیت کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کے عہدیداران، وابستگان اور کارکنان کو امن و محبت کا سفیر دیکھنا چاہتے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن لوگوں کے اخلاق سنوار رہی ہے۔ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت لوگوں کو بامقصد علم دینا اور علم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ فروغ علم و امن کے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، ذمہ داران اور کارکنان ہر گھر کو مرکز علم بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکر اور بھمبر میں منعقدہ ورکرز کنونشنز اور عید ملن پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع تحریک منہاج القرآن کے ضلعی، تحصیلی رہنما ؤں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ منہاج القرآن کے سکالرز تعلیم اور تعلم کے عظیم مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت کی فکری و نظریاتی، اخلاقی و روحانی تربیت کیلئے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے سکالرز دین اسلام کا حقیقی پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ دین اسلام کی امن و سلامتی پر مبنی آفاقی تعلیمات سے امت کو روشناس کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انسان کے اچھے یا برے ہونے کا اصل معیار، کسوٹی اور پیمانہ اخلاق ہی ہے۔ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ تمام لوگ جو اخلاقی لحاظ سے خود کو بہتر حالت میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایمان اور عمل صالح کے بعد سب سے بہتر چیز حسن اخلاق ہے۔ کارکنان اپنے اخلاق سنوارنے پر توجہ دیں، علم و تحقیق سے محبت کرنے والے بنیں، یہی کامیابی اور فلاح کا راستہ ہے۔

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top