شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی کا سالانہ عرس مبارک

ڈاکٹر فرید الدین قادری نے تحریک پاکستان میں فعال کردار ادا کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری
منہاج القرآن کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور و دیگر کی شرکت

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

لاہور (26 اپریل 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی کا 51 واں عرس جھنگ میں ہوا اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری نے تحریک پاکستان میں فعال کردار ادا کیا اور 23 مارچ 1940 کے جلسہ میں انھیں مرکزی قائدین کے ساتھ سٹیج پر بٹھایا گیا، ڈاکٹر فرید الدین قادری کو حکیم الامت سے ملاقاتوں کا شرف حاصل رہا۔

انھوں نے کہا کہ جو بندہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺکا ذکر کرتا ہے،اس کے دل کو اللہ تعالیٰ اپنے ذکر کی برکت سے جلا بخشتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اپنی ذات کو مٹانے کا وصف انہی دلوں میں آتا ہے جن دلوں میں رب بس جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دلوں میں رب کی یاد کا ایسا چراغ روشن کریں کہ پھر دنیا کی ہر طلب، ہر غم اور ہر شے کا چراغ بجھ جائے۔

51 ویں عُرس مبارک کی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، صاحبزادہ محمد سلیمان قمر قادری، علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ حافظ عبدالقدیر قادری، عین الحق بغدادای، عبد الرحمن ملک، شہزاد رسول قادری، ڈاکٹر عتیق الرحمن، حاجی اسحاق، عابد بشیر قادری، نشاط باجوہ ایڈووکیٹ اور ریاست علی چدھڑ سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں علمائے کرام، مشائخ عظام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

عرس مبارک کی تقریب سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے بھی خطاب کیا۔ عرس مبارک کی ملک پاکستان کے نامور ثنا خوانوں الحاج اختر قریشی، شہباز قمر آفریدی، محمد افضل نوشاہی، محمد شکیل طاہر، خرم شہزاد برادران اور ظہیر بلالی برادران نے حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ قاری نور احمد چشتی نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی جب کہ علامہ غلام ربانی تیمور نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
عرس مبارک کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ عرس کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

51 Urs Mubarak Huzoor Fareed e Millat Dr Fareed ud deen Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top