قرضے یا امداد نہیں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

اقتصادی پاورز کے سنجیدہ تعاون کے آرزو مند ہیں، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز
منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام عالمی کانفرنس اختتام پذیر، آسٹریا سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Dr Hussain qadri sign MOU with Astria member

لاہور (29 اپریل 2024)منہاج یونیورسٹی لاہور بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرضے یا امداد نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انتہا پسندی اور غیر قانونی امیگریشن کے عالمی مسئلہ کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے جو کسی بھی ملک کی یوتھ سے سب سے زیادہ ہے۔

پاکستانی شہریوں نے گلف، یوکے، یورپ کی ترقی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں معاشی عدم استحکام اور سکیورٹی ایشوز کے تدارک کے لئے اقتصادی پاورز کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔ کوئی ایک ملک تنہا اقتصادی مسائل سے نبردآزما نہیں ہو سکتا۔ پاکستان نے امن عالم کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور کسی بھی ملک سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان ایسے ہی تعاون کا متمنی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام سکول آف پولیٹیکل سائنس اورسکول آف پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم سٹڈیز کی طرف سے کیا گیا۔تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر یاسر خان، ڈاکٹر بی بی سائرہ، ڈاکٹر ساجدہ، ڈاکٹر افسر راٹھور، ڈاکٹر ہینز گارٹنر اور جوناتھن ایس ایڈیٹن، سابق سفیر منصور علی خان، سابق وزیر خارجہ آسٹریا ڈاکٹر ورنر فزلبنڈ، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر القما نے اظہار خیال کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر منہاج یونیورسٹی لاہور اور انسٹی ٹیوٹ فار دی یورپین سکیورٹی پالیسی آسٹریا کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں، غیر قانونی امیگریشن کا سدباب، انسانی فلاح و بہبود، اقتصادی استحکام، سکیورٹی چیلنجز کے موضوعات پر مقالہ جات پیش کئے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top