ہر مسلمان ایمان و عقیدہ کی درستگی کے ساتھ نیک اعمال بھی کرے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 03 مئی 2024ء

اچھائیوں کو پھیلانا اور برائیوں کو مٹانے کی فکر کرنا بہترین عمل ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

Rana idrees qadri adressing khutba Jummahslam

لاہور (3 مئی 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایمان و عقیدہ کی درستگی کے ساتھ خود بھی نیک اعمال کرے۔برائیوں سے بچے اور دوسروں کو بھی صالح بنانے کی کوشش کریں، اچھائیوں کو پھیلانے اور برائیوں کو مٹانے کی فکر کرنا ہی بہترین عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے سورہ آل عمران میں ارشاد فرمایا ہے کہ ”تم لوگ بہترین امت ہو جو لوگوں کو نفع رسانی کیلئے پیدا کی گئی ہے۔ تم اچھائی کا حکم دیتے ہواور برائی سے روکتے ہو اور خود بھی ایمان والے ہو“۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ”تم سب ذمہ دار ہو اور تم سب سے اپنے ماتحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا‘‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے اعمال،اخلاق،عادات اور معاملات کو شریعت و سنت کے مطابق بنانے کی کوشش کرے۔ صرف اپنے ایمان اور اعمال کی فکر کافی نہیں بلکہ درجہ بدرجہ اپنے اہل خانہ، اہل و عیال، اہل محلہ، اہل شہر تمام لوگوں کو نیکی کی راہ پر لانے کی فکر کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے محنت کریں اور اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں کے ساتھ عملی و فکری تعاون بھی کریں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔ نمازیوں، کارکنان اور اہل علاقہ سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top