منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس 8 مئی کو ہو گی

مورخہ: 05 مئی 2024ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

Syeda Kainat Conference

لاہور (5 مئی 2024) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ سیدہ کائناتؑ کانفرنس 8 مئی (بدھ) دوپہر 1 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں ملک کی نامور مذہبی، سماجی، علمی اور سیاسی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سیدہ کائنات کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پاکیزہ و مقدس پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔ کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیدہ کائناتؑ کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہ کے نقش قدم کو آج کی مسلم خواتین اپنے لئے مشعل راہ بنا لیں تو کامیابیاں و کامرانیاں ان کا مقدر بن جائیں گی۔

اجلاس میں انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، نورین علوی، لبنی مشتاق، حافظہ سحر عنبرین سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top