منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مورخہ: 05 مئی 2024ء

رانا وحید شہزاد راولپنڈی، حافظ آباد، گجرات، ملتان، بہاولپور کا دورہ کریں گے
صدر یوتھ لیگ 5 مئی سے 26 مئی تک مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس سے خطاب کریں گے

Rana Waheed Shahzad MYL

لاہور (5 مئی 2024) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد کے ملک گیر تنظیمی دوروں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق رانا وحید شہزاد 5 مئی سے 26مئی تک مختلف شہروں میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپس میں خطابات کریں گے۔

صدر یوتھ لیگ 5 مئی کو راولپنڈی، 17 مئی کو حافظ آباد، 18 مئی کو گجرات، 19 مئی کو گوجرانوالا، 24 مئی کو ملتان، 25 مئی کو مظفر گڑھ، 26 مئی کو بہاولپور میں منعقدہ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپس اور تنظیمی اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس 2 مئی سے 30 مئی تک ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، سندھ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، بھکر، خوشاب کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عمران یونس تنظیم سازی اور تنظیم نو کے حوالے سے منعقدہ تنظیمی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

رانا وحید شہزاد نے کہاکہ ملکی و معاشرتی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار سب سے اہم ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کا مشن اور مقصد ہی نوجوان نسل کو درست سمت میں رہنمائی دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ان تربیتی ورکشاپس سے نوجوانوں میں زندگی کے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے، پروجیکٹ مینجمنٹ کی مہارت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علم اور امن منہاج یوتھ لیگ کی شناخت ہے۔منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان علم اور امن کے سفیر بن کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top