صوفیاء تعلیمات مصطفویؐ کا پرتو ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

مورخہ: 06 مئی 2024ء

بزرگان دین نے تعصب سے پاک محبت و اخوت کا عظیم درس دیا
اسلام سمجھایا علماء نے ہے اور پھیلایا صوفیاء نے ہے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا خواجہ صوفی کرامت حسینؒ کے 61 ویں سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

لاہور(6 مئی 2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ صوفیاء تعلیمات مصطفوی تعلیمات کا پرتو ہیں صوفیائے کرام اور اولیا اللہ کی اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔ امن و سلامتی کے قیام میں صوفیائے کرام کا کردار روشن اور قابل تقلید ہے۔ ہمارے تمام صوفی بزرگ تاریخ اسلام اور تاریخ ہند کا روشن باب ہیں۔ آج ان بزرگوں کی تعلیمات کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صوفیاء نے تفریق پیداکرنے اور خلق خدا کو رنگ و نسل، زبان و عقیدے کی بنیاد پر تقسیم کرنے والوں کے مقابلے میں امن و آشتی، بھائی چارے اور تعصب سے پاک محبت و اخوت کا ایسا عظیم درس دیا کہ تاریکیاں اپنے ہی اندھیرے میں ڈوب کر رہ گئیں اور ان کی جگہ ہمدردی اور انسانیت کے نور سے منور ایسی شمعیں روشن ہوئیں کہ ہر گھر میں حق کا اجالا پھیلنا شروع ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گوجرانوالہ میں منعقدہ حضرت پیر خواجہ صوفی کرامت حسین رحمۃ اللہ علیہ کے 61 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ حضرت پیر خواجہ نوید حسین، حضرت علامہ پیر رفیق احمد مجددی، محمد خان لغاری، پیر محمد عمیر، پیر صوفی اللہ دتہ، راجہ زاہد محمود قادری، علامہ رانا محمد ادریس قادری، ڈاکٹر منیر ہاشمی، عمران علی ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں و کارکنان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ صوفیاء، اولیاء اور علماء در حقیقت تعلیمات مصطفیٰ ﷺ کے اظہار کا بہترین نمونہ ہیں، اگر اللہ رب العزت ان کو تاجدارِ کائنات ﷺ کی اقتداء میں نہ بھیجتا تو اسلام نہ پھیلتا۔ قُرب الٰہی کے لیے کسی کا حسب و نسب نہیں دیکھا جاتا بلکہ قُرب الٰہی کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر دل و جان سے عمل کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام سمجھایا علماء نے ہے اور پھیلایا صوفیاء نے ہے۔ بزرگانِ دین کا وجود ہر دور میں اللہ رب العزت کی نعمتِ عظمیٰ ہے۔

حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہ جو عرفاء اور اہل اللہ ہیں ان کے دل ایمان اور معرفت کی کانیں ہیں۔جب بھی بزرگانِ دین اولیاء و صوفیاء کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو ان کی زندگی کا سفر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے اسوہ حسنہ کا کامل نمونہ نظر آتا ہے۔ تصوف، تعلیماتِ تصوف اور طریقِ تصوف آقا علیہ الصلاۃ و السلام کی سنت ہے۔

سجادہ نشین دربارِ عالیہ نقشبندیہ پیر خواجہ نوید حسین صاحب نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں مشائخ عظام، علماء کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور صاحبِ مزار کے مریدین و ارادت مندوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

Almi Rohani Ijtima in Gujranwala

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top