علامہ رانا نفیس حسین قادری کا مرکز منہاج القران گنما سنٹر جاپان پہنچنے پر پُرتپاک استقبال
علامہ رانا نفیس حسین قادری کو مرکز منہاج القران انٹرنیشنل پاکستان لاہور کی جانب سے بطور ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان مقرر کیا ہے ان کا مرکز منہاج القران گنما سنٹر جاپان پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
مرکز منہاج القران گنما سنٹر پہنچنے پر صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران اور صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد سمیت منہاج القران جاپان کے جملہ فورمز کے عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مرکز کا تفصیلی دورہ کروایا۔
تبصرہ