عوامی تاجر اتحاد کے وفد کی لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور سے ملاقات

مورخہ: 07 مئی 2024ء

وفد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف دستور مدینہ پیش کی

Awami Tajir Ittehad delegation met with Kashif Anwar

لاہور(7 مئی 2024) عوامی تاجر اتحاد کے وفد نے گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور سے ملاقات کی اور انھیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف کردہ دو جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تصنیف دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور دی۔

کاشف انور نے الطاف رندھاوا کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اہم تصنیف کو چیمبر کی لائبریری کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ بڑی تعداد میں عوام اس سے استفادہ کر سکے۔

وفد میں چیف کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا، صدر عوامی تاجراتحاد لاہور نوید بٹ، جنرل سیکرٹری عوامی تاجراتحاد رانا منظور احمد خاں، صدر کوآپریٹ سیکشن طارق شیخ شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top