شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی گل احمد خان عتیقیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی گل احمد خان عتیقیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت امیر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی امداد اللہ قادری نے کی۔
ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے مفتی گل احمد خان عتیقی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا آپ نے ساری زندگی درس و تدریس کے ذریعے دین کی خدمت کی آپ ایک نیک صالح اور صوفی منش انسان تھے۔ آپ ہزاروں علما، شیوخ الحدیث اور مدرسین کے استاد تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے ساتھ آپ کا بڑا گہرا تعلق تھا آپ اکثر دینی تقاریب میں تشریف لاتے اور منہاج القران کی دینی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے تھے۔
تعزیتی ریفرنس سے علامہ محمد بدر زماں قادری، علامہ ریاض احمد چشتی، علامہ پیر محمد رفیق چشتی، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ انس عالم مجددی، علامہ مشتاق احمد قادری، علامہ اشفاق علی چشتی، حاجی اقبال قریشی، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ رفیق قادری اور دیگر نے خطابات کیے۔
اختتام پر مفتی امداد اللہ قادری صدر نظام المدارس پاکستان و امیر منہاج القرآن علماء کونسل کے برادر اکبر امداد الحقؒ کی بخشش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ