انٹرنیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد 11 مئی (ہفتہ) کو لندن میں ہو گا

مورخہ: 09 مئی 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
شیخ حماد مصطفی القادری ”مواخات“ کے موضوع پرلیکچر دیں گے

International Youth Summit 2024

لاہور (9 مئی 2024) منہاج یوتھ لیگ کوآرڈینیشن کونسل یوکے اور منہاج مسلم جنریشن یوکے کے اشتراک سے لندن میں انٹرنیشنل یوتھ سمٹ 2024 کا انعقاد مورخہ 11 مئی ہفتہ کو ہو گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری یوتھ سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ صاحبزادہ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری ”مواخات“ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top