ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا محمد علی قادری کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 10 مئی 2024ء

لاہور (10 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے سینئر ریسرچ سکالر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد علی قادری کے والد گرامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور محمد علی قادری سمیت جملہ سوگوراران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سکوارڈن لیڈر(ر) عبدالعزیز دباغ، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، اجمل علی مجددی، رفیق نجم، رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر تاج الدین کالامی، ڈاکٹر محمد افضل قادری، ڈاکٹر زہیر صدیقی، فریدہ سجاد، محمد اقبال چشتی و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد علی قادری کے والد محترم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات محمد علی قادری اور ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ تحریک منہاج القرآن ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح (ہفتہ) 10 بجے کوٹ رادھا کش (قصور) میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top