پروفیسر ذوالفقار علی تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر مقرر

مورخہ: 11 مئی 2024ء

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، انجینئر محمد رفیق نجم، امجد چوہدری و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

Prof Zulfiqar Ali

لاہور (11 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما پروفیسر ذوالفقار علی کو منہاج القرآن لاہور کا صدر مقررکر دیا گیا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نومنتخب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کونائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، کیپٹن (ر) عبد المجید و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

منہاج القرآن لاہورکے صدر پروفیسر ذوالفقار علی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس کے لئے شکر گزار ہوں۔تحریک منہاج القرآن لاہور کی گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی میری ترجیح ہوگی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت اور رواداری کا پیغام لاہور کے ہر گھر اور ہر فر تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے نئی ذمہ داری ملنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ فی زمانہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کرنا اللہ رب العزت کی طرف سے بہت بڑی توفیق اور سعادت ہے، ان شاء اللہ جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے پروفیسر ذوالفقار علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پروفیسر ذوالفقار علی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تحریک کے پیغام کو لاہور میں مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی مساعی فروغ عشق مصطفی ﷺ اور فروغ علم و امن، اتحاد بین المسلمین کیلئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top