جنرل ظہیر الاسلام سے میری لندن یا کینیڈا میں کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 19 مئی 2024ء

لاہور (19 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جنرل ظہیرالاسلام سے لندن یا کینیڈا میں میری کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات کے دعوے جھوٹ، تہمت، الزام تراشی اور دروغ گوئی پر مبنی ہیں، میں ان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مزید کہا کہ میں ملکی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے دعا گو ہوں۔

یاد رہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 سال قبل 2018 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنی ساری توجہ تصنیف و تالیف اور خدمت دین پر مرکوز کر رکھی ہے، 5 سال کے بعد انھوں نے یہ پہلا تردیدی بیان جاری کیا ہے۔

Dr Tahir ul Qadri statement about General Zaheer ul Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top