غیبت، چغلی، بہتان، بدگمانی ایمان سے محروم کر دیتے ہیں: پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین

مورخہ: 17 مئی 2024ء

لالچی انسان پر کسی اچھی نصیحت کا اثر نہیں ہوتا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
دکھاوے کا نیک عمل بھی بے فائدہ ہے: جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jummah

لاہور (17 مئی 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا لالچی انسان پر کسی اچھی نصیحت کا اثر نہیں ہوتا، اور ایسا انسان خیر اور بھلائی سے محروم رہتا ہے۔ مخلص اور اللہ کے لیے جینے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ دکھاوے کا نیک عمل بھی بے فائدہ ہے۔ غیبت، چغلی، تہمت، بہتان، بدگمانی کے گناہ انسان کو ایمان کی دولت سے محروم کر دیتے ہیں ان گناہوں سے نہ صرف آخرت خراب ہوتی ہے بلکہ انسان کی ظاہری شخصیت بھی مسخ ہوجاتی ہے۔ بظاہر تو یہ معمولی گناہ ہیں مگر ان کے ارتکاب سے انفرادی اور اجتماعی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اللہ والوں کی صحبت انسان کو ان گناہوں سے بچاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دوست جب محفل سجائیں تو چغل خوری، غیبت، تہمت جیسے گناہوں سے بچیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں میں اچھائیاں اور خوبیاں تلاش کرتے ہیں، خوبیوں ہی کا ذکر کرتے ہیں،لوگوں کی عدم موجودگی میں ان کے بارے میں خیر کے کلمات کہتے ہیں ایسے لو گ بہت سی برائیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ نہ صرف خود غیبت کرنے سے پرہیز اور گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top