منہاج القرآن کے رہنماؤں کی ڈی جی پلاک سے ملاقات

مورخہ: 24 مئی 2024ء

وفد نے ڈی جی پلاک کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف کا تحفہ پیش کیا
پنجابی فن و ثقافت کی پوری دنیا میں الگ پہچان ہے:بینش فاطمہ ساہی ڈی جی پلاک
ملاقات میں ڈائریکٹر پلاک خاقان حیدر، حاجی محمد اسحاق اور عبد الحفیظ چوہدری موجود تھے

MQI team meets director plac

لاہور(24مئی 2024) تحریک منہاج القرآن شعبہ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول چوہدری کی قیادت میں وفد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ ساہی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر خاقان حیدر غازی بھی موجود تھے۔ وفد میں حاجی محمد اسحاق اور عبد الحفیظ چوہدری شامل تھے۔تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے ڈی جی پلاک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کا تحفہ دیا۔

منہاج القرآن کے وفد نے بینش فاطمہ ساہی کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔ ڈی جی پلاک نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔وفد نے ڈی جی پلاک کو تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی،فلاحی منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شہزاد رسول چوہدری نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ ساہی نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، تحقیقی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پلاک پنجابی ادب سے منسلک ادیبوں،شاعروں،افسانہ نگاروں اور پنجاب کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پلاک پنجاب کلچر کو پروموٹ کرنے کیلئے شاعروں اور ادیبوں کو پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔ پنجابی فن و ثقافت کی پوری دنیا میں الگ پہچان ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top