ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بننے پر مبارکباد

مورخہ: 22 مئی 2024ء

Dr Hussain Qadri and Allama Raghib Hussain Naimi

لاہور(22 مئی 2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے عہدے پر آپ کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے آپ جیسے عالم دین کی رہنمائی میں اسلامی نظریاتی کونسل مزید فعال ادارہ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آپ کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے بھی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بننے پر مبارکباد دی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا تعلق ایک ایسے مذہبی گھرانے سے ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کیلئے آواز بلند کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top