منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم کا آغاز

مورخہ: 26 مئی 2024ء

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قربانی کا جانور ذبح کرنے والوں کو سہولت مہیا کی جائیگی
ہر سال ملک بھر میں قربانی کے ہزاروں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جاتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (26 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی طرف سے قربانی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اندرون ملک، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولیات مہیا کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔ رواں سال 2024ء میں گائے کا حصہ 22ہزار، 26ہزار، دنبہ، چھترا 40 ہزار جبکہ بکرے کی قربانی کا ریٹ 45 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے قربانی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی مہم 2024ء کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے خریداری ٹیم کو ہدایات دیں کہ صحت مند جانوروں کی خریداری کی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top