منہاج ویلفیئر کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2024ء

منہاج القرآن مواخات مدینہ کے تصورِ انسانیت پر عمل پیرا ہے: خرم نواز گنڈاپور
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر (ر) عمر حیات، انجینئر رفیق نجم، اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماؤں کی شرکت

Collective Merrages Ceremoney Rawalpindi Under MWF

لاہور(28مئی 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں نادار و غریب اور مالی طور پر کمزور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس اور ان کی مدد کرنے کا حکم دیتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمیشہ سے مواخات مدینہ کے تصورِ انسانیت پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مستحق، کم آمدنی والے، غریب و نادار خاندانوں کے بچوں کی اجتماعی شادیاں کروانا منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے اور تحریک منہاج القرآن خدمت انسانیت کے لیے اپنے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی شب و روز مصروف عمل ہے۔

راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، کنٹری ہیڈ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برگیڈئر (ر) عمر حیات، ناظم تنظیمات اشتیاق حنیف مغل سمیت مرکزی، زونل اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے دیگر مہمانانِ گرامی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں جوڑوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top