معروف کاروباری شخصیات کے وفد کا مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

مورخہ: 26 مئی 2024ء

A delegation Visit MQi

معروف کاروباری شخصیات رانا محمد حفیظ سی ای او رانا رائس ملز، سیٹھ محفوظ احمد سی ای او ایشیا میٹ فیکٹری، فہیم بٹ ڈار فیبرکس گارمنٹس اور جمشید بٹ کی سیکرٹری کوارڈینیشن تنظیمات محمد طیب ضیاء کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا ترجمۃ القرآن عرفان القران مہمانان گرامی کو تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی امت مسلمہ کے لیے خدمات اور منہاج یونیورسٹی اور دیگر کاوشوں کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top