منہاج ویلفیئر عید الاضحی پر ہزاروں وقف (فی سبیل اللہ) قربانیاں کرے گی

مورخہ: 30 مئی 2024ء

قربانی کاگوشت مستحقین اور ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا
ملک کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں
انجینئر ثنا اللہ خان کی قربانی مہم 2024 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو

Qurabani 2024 Under Minhaj Welfare Foundation MWF

لاہور (30 مئی2024) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قربانی مہم 2024 کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، کنٹری ہیڈ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، ڈائریکٹرز آپریشنزMWF انجینئر ثنا اللہ خان، نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان نے قربانی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں وقف (فی سبیل اللہ) قربانیاں کرے گی۔ گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ قربانی مہم 2024کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔قربانی کے جانورروں کی خریداری جاری ہے۔ قربانی کے گوشت کو ہائی جینک طریقے سے محفوظ بنانے اور اسے حصہ داران اور مستحقین تک پہنچانے کیلئے تمام انتظامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کار گوشت کی تقسیم میں حصہ لیں گے اور قربانی کا گوشت مستحقین کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو شریک کرنا ضروری ہے جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انجینئر ثنا اللہ خان نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت وقف قربانی کیلئے عید الاضحی پر سینکڑوں جانور ذبح کئے جائیں گے۔ ہزاروں مستحق خاندانوں کو گوشت پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ذبیحہ سے گوشت بننے تک کے تمام مراحل جدید مشینوں کے ذریعے سلاٹر ہاؤس میں مکمل کئے جائیں گے۔

قربانی کا گوشت ائیر ٹائٹ تھرما پول کے ڈبوں میں ڈرائی آئس کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا۔ دوردراز کے علاقوں تک گوشت پہنچانے کیلئے چلرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں منصور قاسم اعوان،رانا فیصل،شفقت ندیم،عظمت شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top