اسلام کامل دستور حیات اورہر قدم پر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 31 مئی 2024ء

ہر مسلمان کو چاہئیے کہ وہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کا راستہ طے کریں
اسلام کے رہنما اصولوں پر چل کر معاشرتی اور معاشی زندگی کی اصلاح ہوتی ہے
ناجائز طریقے سے کمایا گیا نفع حرام قرار دیا گیا ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

Rana idrees qadri adressing khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam 2024

لاہور(31 مئی 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام ایک کامل دستور حیات ہے جو ہر قدم پر مکمل اور سچی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ دین اسلام جہاں مسلمانوں کو اصول عبادت اور طریقہ بندگی سکھاتا ہے وہیں کسب معاش اور طلب رزق کے آداب اور طور طریقے بھی سکھاتا ہے۔ دین اسلام نے ایک پاکیزہ نظام دیا ہے جو مسلمانوں کو حرام و ناجائز رزق سے بچنے اور حلال و حرام میں تمیز کرنے کا حکم دیتا ہے۔ ہر مسلمان اپنے احوال درست کرنے پر خاص توجہ دے،حلال و حرام کی تمیز رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس طرح نفع بخش بنائے جس طرح اللہ اور اس کا رسول ﷺ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ دین اسلام معاشی ترقی اور پیدوار میں اضافہ کی حمایت کرتاہے لیکن دین اسلام ایسے ہر نفع کو جو ناجائز طریقے سے حاصل ہوا ہو حرام اور دوزخ کی آگ قرار دیتا ہے۔ تجارت دیانت کے ساتھ ہو اس میں دھوکہ، جھوٹ، وعدہ خلافی اور غلط بیانی نہ کی جائے۔ اسلام کے رہنما اصولوں پر چل کر معاشرتی اور معاشی زندگی کی اصلاح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کیلئے وہ راستہ اور طریقہ درست ہے جس پر قرآن و سنت دلالت کرتے ہیں۔قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کا راستہ طے کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top