معاشی استحکام کیلئے تاجروں کا کردار اہم ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 04 جون 2024ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے نوجوان تاجروں کے وفد کی ملاقات، گفتگو

لاہور (4 جون 2024) نوجوان تاجر رہنماؤں نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا بھی موجود تھے۔

Traders Deligation met with Dr hussain Qadri

تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔ملکی معیشت کے استحکام، اقتصادی ترقی، بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کے معیار زندگی کی بہتری میں تاجر برادری کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح معیشت کے بارے میں بھی اسلامی تعلیمات اعتدال پر مبنی ہیں۔ اسلامی نظام معیشت میں تجارت سے مال کمانے کا حکم تو ہے مگر کسی کا مال ناجائز طریقے سے غصب کرنے، یا لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر پیسہ کمانے کی ممانعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام حکم دیتا ہے کہ ایسی تجارت اور کاروبار کرو جس سے مجموعی معیشت کو فائدہ ہو اور لوگوں کو روزگار میسر آئے۔

ملاقات میں اسامہ طارق، نعمان افضل، عمیر شبیر، سلمان خالد، علی اختر، سعد بھٹی، عثمان افضل، سلمان صالح، حسن محبوب، حسن عامر، ابراہیم اعوان، محمد صیاب، عبداللہ الطاف، خواجہ فیض، جنید وحید، سنان احمد، شوال احمد شامی، محمد حادی، عبدالرحمن، محمد عمر نیازی، حاشر عزیز، عبداللہ اظہر، محمد کاشف ودیگر نوجوان تاجر رہنما شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top