عہد ساز شاعر، ادیب، کالم نگار خالد احمد کی یاد میں خصوصی تقریب 5 جون کو ہو گی

مورخہ: 04 جون 2024ء

Program for khalid ahmad marhoom at HCRN Minhaj university

لاہور(4 جون 2024ء)حسان بن ثابتؓ سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام مورخہ 5 جون 2024ء دوپہر ایک بجے عہد سازشاعر، نعت نگار، ادیب، دانشور، کالم نگار خالد احمد کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی، جس میں ممتاز شعرائے کرام اور اہل علم و ادب شریک ہونگے۔

ڈائریکٹر حسان بن ثابتؓ سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے کہا ہے کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ادب کی خدمت کرنے والی ممتاز شخصیات کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ زندہ قومیں اپنے مشاہیر اور اہل علم حضرات کی علمی، تحقیقی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور ان سے سیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل علم مرحومین کے علمی کردار اور ورثہ کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی ان کے علم و فن سے روشناس کروارہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top