منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ایگزیکٹیو کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

مورخہ: 04 جون 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے آن لائن شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

OATH Cermony in MQi Denmark

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹیو و جملہ فورمز کی تقریبِ حلف برداری منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھ ویسٹ (ڈنمارک) میں منعقد ہوئی، جس میں جملہ فورمز کے نئے منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت امیرِ تحریک محمد اشفاق شیخ نے کی۔

اس موقع پر آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے خطاب کا بنیادی مقصد تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے نو منتخب اراکین کے لیے راہنما اصول فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے تنظیمی ذمہ داریوں کی منتقلی کو ہجرت سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہجرت میں برکت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور تنظیمی زندگی میں برکت کے لیے سفر جاری رکھنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں ذمہ داری درحقیقت آزمائش ہے اور یہاں عہدوں کا کوئی مالک نہیں ہے بلکہ اگر کوئی عہدہ مل جائے تو اسے غنیمت جانیں اور صدقِ دل کے ساتھ پورا اترنے کی کوشش میں لگے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدمتِ دین کے ساتھ ساتھ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے۔ نسلِ نو کو مشن سے آشنا کریں تا کہ دین اگلی نسلوں میں منتقل ہو سکے۔

انہوں نے سابقہ صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد کو ان کی بہترین کارکردگی پر خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مسلم کمیونٹی اور ڈینش سوسائٹی کے درمیان بہترین تعلقات کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ان کے سات سالہ طویل دورِ صدارت کو منہاج القرآن ڈنمارک کا سنہری باب قرار دیا۔ شیخ الاسلام کا ڈاکٹر عرفان کو ہاؤس آف ریپریزنٹیشن کا پہلا صدر منتخب ہونے سمیت منہاج القرآن ڈنمارک کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

صدر منہاج یورپئن کونسل بلال اپل کا سورۂ النساء کی آیت 58 ’’بیشک اللّہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام ایک امانت و صداقت کا دین ہے وہ اپنے ماننے والوں کو ہر معاملہ میں امانت و دیانت کا حکم دیتا ہے۔

ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منہ سے نکلنے والے الفاظ ہمارے تخیل کو دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ ہماری سوچ کو بیان کرتے ہیں۔ لفظ تعلقات کا راستہ ہیں اور انہی کے ذریعے ہم اپنے احساسات، جذبات، علم اور تجربات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔

نومنتخب صدر منہاج القرآن قیصر نجیب نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نظریاتی، فکری اور دعوتی تحریک ہے، جس نے دنیا بھر میں اصلاح احوال کے ساتھ اصلاح معاشرہ کا مقصد بھی پورا کرنا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہ عہد کریں کہ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے ہر فرد تک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام پہنچائیں گے اور بلاشبہ کسی بھی جماعت یا قوم کے لیے فضا سازگار کرنے کا عمل دعوت سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پہلے کی طرح منہاج القرآن ڈنمارک کی نئی تنظیم بھی بہت زیادہ محنت، جذبے اور انتہائی لگن کے ساتھ مقامی پاکستانی کمیونٹی سمیت تمام امتِ مسلمہ کی فلاح، دین اسلام کی نمائندگی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے پیغام امن کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔

تقریب کا اختتام اجتماعی عشائیہ کے ساتھ ہوا، جس سے شرکاء کے درمیان رفاقت کا موقع ملا۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی مسلسل کامیابی اور رہنمائی اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

OATH Cermony in MQi Denmark

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top