منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار 6 جون بروز جمعرات کو ہو گا

مورخہ: 05 جون 2024ء

پری بجٹ سیمینار میں ماہرین تعلیم، ماہرین معاشیات اہم تجاویز دیں گے
پری بجٹ سیمینار منہاج یونیورسٹی لاہور کے الفارابی آڈیٹوریم میں ہو گا

Pre Budget Seminar at Minhaj university lahore

لاہور (5 جون 2024) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار 6 جون بروز جمعرات کو ہو گا۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے۔ پری بجٹ سیمینار میں ماہرین تعلیم، ماہرین معاشیات اہم تجاویز دیں گے۔

منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ پری بجٹ سیمینار میں غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور تعلیمی شعبے کے مسائل کے حوالے سے ماہرین اہم تجاویز دیں گے۔سیمینار میں مقررین آنے والے بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاوزیز سے آگاہ کریں گے اور معاشی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی آرا دیں گے۔ سیمینار کا آغاز دوپہر 12 بجے منہاج یونیورسٹی ہمدرد چوک ٹاؤن شپ لاہور کے الفارابی آڈیٹوریم میں ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top