کالج آف شریعہ کے زیراہتمام طلبہ کیلئے اسلامی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 08 جون 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کورس کے انعقاد پر اساتذہ اور انتظامیہ کو مبارک باد
اسلام علم و فروغ علم کا سب سے بڑا علمبردار اور داعی ہے: خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن کے قیام کا بنیادی مقصد ترویج علم اور اہتمام تربیت ہے: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرام رانانے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

islami Tarbeeyti Course under COSIS

لاہور(08 جون 2024) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام میٹرک اور ایف اے کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کیلئے ایک ماہ دورانیہ کے اسلامی تربیتی کورس مکمل ہو گیا۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کورس کے انعقاد پر کالج آف شریعہ کے پرنسپل سمیت جملہ اساتذہ اور انتظامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے علم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کیلئے سب کچھ علم ہی ہے۔ دین اسلام کا علم وہ واحدعلم ہے جو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کا ضامن ہے۔ اسلام علم اور فروغ علم کا سب سے بڑا علمبردار اور داعی ہے، تعلیم ایک کلی عمل ہے جو انسان کو اپنی ذات، معاشرے خالق کائنات کے احکامات کی پہچان کرواتا ہے، تحریک منہاج القرآن کے قیام کے مقاصد میں سے ایک بنیادی مقصد ترویج علم اور اہتمام تربیت ہے، اسی مقصد کے پیش نظر ہر فرد تک علم کو پہنچانا علم کے کلچرل کو فروغ دینا اور ہر شخص کو علم کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرنا ہمارا مقصد ہے۔ معاشرے میں بنیادی تعلیم کے فروغ، اخلاقی وروحانی تربیت اور بیداری شعور کیلئے سکولز، کالجز، مدارس، مساجد اور ہر گھر میں مراکز علم کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے افراد اور معاشرے کی اصلاح اور ان کی تعلیم وتربیت کیلئے آنے والے پانچ سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، مجیب الرحمان ملک اور محمد پرویز بلال سمیت کالج آف شریعہ کے دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ کورس کا نصاب دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مختصر وقت میں طلبہ کو تمام علوم سیکھنے کو ملے۔


ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے امتحان کے بعد وقت ضائع کرنے کی بجائے دین کا علم سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے میں صرف کیا۔

ایک ماہ دورانیے کے کورس میں عرفان القرآن، تجوید و ترجمہ کے بنیادی اصولوں کی تعلیم اور عملی مشق، عرفان الحدیث، عقائد، عبادات اور معاملات سے متعلق منتخب احادیث کی تعلیم، بنیادی عقائد کا تعارف، ضروری فقہی مسائل کی تعلیم دی گئی۔

اسلامی تربیتی کورس میں ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، رانا محمد اکرم قادری، ڈاکٹر سید افتخار احمد بخاری، غلام مرتضیٰ علوی، محمد سرفراز قادری، قاری سید خالد حمید کاظمی، نصیر افضل الازہری، شیخ خالد یمنی نے تدریس کے فرائض انجام دئے۔ کورس میں شریک طلبہ کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top