پی پی اوورسیز امریکہ کے فوکل پرسن کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

مورخہ: 08 جون 2024ء

بے نظیر بھٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاسی بصیرت کی معترف تھیں: صفدر ہمایوں قریشی
صفدر ہمایوں نے آغوش کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور لنچ یتیم بچوں کے ہمراہ کیا
منہاج القرآن آمد پرخرم نواز گنڈاپور نے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا

Safdar Hamyo visits MQi 2024

لاہور(08 جون 2024)پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز امریکہ کے فوکل پرسن صفدر ہمایوں قریشی نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا۔

منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر صفدر ہمایوں قریشی کا ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، سینئرنائب صدر پی اے ٹی راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، عابد بشیر، سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیا نے خوش آمدید کہا۔

صفدر ہمایوں قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علم و فضل، سیاسی بصیرت اور منہاج القرآن کے عالمگیر کردار کی معترف تھیں۔ محترمہ منہاج القرآن کی لائف ممبر بھی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی دنیا میں ڈاکٹر طاہرالقادری اورادارہ منہاج القرآن کا نام انتہائی عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

صفدر ہمایوں قریشی نے آغوش کمپلیکس کا دورہ بھی کیا، انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ دن گزارا اور دوپہر کا کھانا بھی یتیم بچوں کے ہمراہ کھایا۔ آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال نے انہیں آغوش کمپلیکس میں زیر کفالت بچوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو بچے نرسری میں آتے ہیں وہ اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی منہاج القرآن سے وابستہ رہتے ہیں۔ ہم ان کی شادیاں بھی کرواتے ہیں اور ان کے روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں ۔کرنل(ر) مبشر اقبال نے مزید کہا کہ جو یتیم بچے ہمارے پاس آئے تھے وہ برسرروزگارہو کرخود یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

صفدر ہمایوں قریشی نے کہاکہ یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا میرے نبی ﷺ کی مبارک سنت ہے۔ میرا ایمان ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سرخرو ہوں گے۔ یتیم کے ساتھ اظہار محبت و شفقت کی بہترین شکل اسے تعلیم دینا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top