حج اور قربانی صاحب حیثیت پر واجب ہیں: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 14 جون 2024ء

جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب، شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے دعا

Rana Idress Qadri adressing Khutba Jummah

لاہور (14 جون 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ حج اسلام کا بنیادی رکن اورایک مرتبہ صاحب استطاعت پر فرض ہے۔ اللہ نے جسے مالی آسودگی سے نوازا ہے وہ لازم اللہ کے گھر کی زیارت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اسلام میں قربانی کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ جو شخص استطاعت رکھنے کے باوجود قربانی نہیں کرتا وہ ہماری عید گاہ نہ آئے۔ قربانی ایسی فضیلت والی چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قربانی کے دنوں میں قربانی سے زیادہ کوئی عمل پسند نہیں ہے۔ قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے نزدیک قبول ہو جاتا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دسویں برسی کی مناسبت سے شہدا کے درجات کی بلندی بخشش و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top