ہر دروازے پر دستک دی مگر انصاف نہیں ملا: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 14 جون 2024ء

حصول انصاف کے لئے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے: بانی تحریک منہاج القرآن

Model-Town-Massacre-2024

لاہور (14 جون 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 10ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو استقامت عطا فرمائے، 10 سال گزر جانے کے بعد بھی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش مکمل نہیں ہونے دی جارہی۔

انصاف کے منتظر لواحقین ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری عدالت کے چکر لگارہے ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا، جب تک سانس باقی ہے حصول انصاف کی قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انصاف کے لیے ہر دروازے پر دستک دی مگر مظلوموں کی داد رسی نہیں ہوئی، انصاف کی فراہمی کے حوالے سے عجب بے حسی، لاپروائی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک شہدا کے بچوں کی عرصہ 10سال سے کفالت کر رہی ہے، انہیں تعلیم، روزگار کی فراہمی، شادیوں کے اخراجات سے لے کر گھر بھی تعمیر کروا کر دیے ہیں، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کیلئے شہدا کے ورثا کی انصاف دلوانے سمیت ہر ممکن سرپرستی اور مدد کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top