پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے لئے ”سفیر برائے امن“ کا ایوارڈ

مورخہ: 15 جون 2024ء

ازبکستان کی قدیم یونیورسٹی تاشقند میڈیکل اکیڈمی کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا
صدر منہاج القرآن کو بین المذاہب رواداری، قیام امن کیلئے خدمات پر ایوارڈ دیا گیا

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (15جون 2024ء) ازبکستان کی قدیم 100 سالہ پرانی سرکاری یونیورسٹی تاشقند میڈیکل اکیڈمی نے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ”سفیر برائے امن“ کا ایوارڈ عطا کیا ہے۔ یہ اعزاز پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو بین الاقوامی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری، تعلیمی اصلاحات، فروغ تعلیم اور خدمت خلق کے شعبوں میں نمایاں علمی و تحقیقی کامیابیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

تاشقند یونیورسٹی کے اعلامیہ میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قومی، علاقائی اور عالمی امن کونسل کے رکن کے طور پر خدمات، انسانیت کیلئے خدمات، امن کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ان کی بین الاقوامی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ملنے والا یہ امن ایوارڈ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، اہم مذہبی، علمی، سماجی شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ”سفیر برائے امن“ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top