اجتماعی قربانی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں: جواد حامد

مورخہ: 15 جون 2024ء

قربانی کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات لی گئی ہیں، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
اندرون و بیرون ملک سے لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے منہاج ویلفیئر پر اعتماد کرتے ہیں

لاہور(15 جون 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے کہا ہے کہ اجتماعی قربانی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قربانی کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات لی گئی ہیں، اندرون و بیرون ملک سے جن لوگوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ ہم اس پر پورا تریں گے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں والینٹیئرز عیدالاضحی کے تینوں روز خدمات انجام دیں گے اور وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مستحقین و حصہ داران تک گوشت پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دئیے گئے ہیں۔ جواد حامد نے کہا کہ وقف قربانی کے لئے بھی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شدید گرمی میں گوشت کی حفاظت کے لئے ڈرائی آئس اور تھرماپول بوکس کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے ایام میں صحت و صفائی کے حوالے سے بھی رضا کاران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حصہ داران کی سہولت کے لئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور آغوش کمپلیکس میں ڈسٹری بیوشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top