شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا طارق اقبال (مرحوم) کے انتقال پراظہار تعزیت

مورخہ: 21 جون 2024ء

طارق اقبال (مرحوم) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان کے بہنوئی تھے

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا طارق اقبال (مرحوم) کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور (21 جون 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، سینئر رہنما غلام علی خان نے بہنوئی اور سینئر صحافی ذو القرنین اقبال کے والد طارق اقبال (مرحوم) کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، غلام علی خان، ذوالقرنین حیدر، کامران اقبال، سہیل اقبال سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی طارق اقبال (مرحوم) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

رہنماؤں نے کہاکہ طارق اقبال مرحوم کی وفات ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top